امریکی اداکار جان ٹریوولٹا کی اہلیہ سرطان سے وفات پا گئیں

جوڑی کی پہلی ملاقات سن 1988 میں دی ایکسپرٹس فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی

1454906
امریکی اداکار جان ٹریوولٹا کی اہلیہ سرطان سے وفات پا گئیں

امریکی مایہ ناز ادا کار جان ٹریولٹا   کی اداکارہ اہلیہ کیلی پیٹرسن سرطان  کے باعث  موت کے ہاتھوں شکست کھا گئیں۔

جان ٹریلولٹا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا  ہے کہ 2 برسوں سے چھاتی کے سرطان کے خلاف نبرد آزما ان کی اہلیہ اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔

اس جوڑی کی پہلی ملاقات سن 1988 میں دی ایکسپرٹس فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی اور یہ 28 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے

ان کی دو  بیٹیاں ہیں اور سال 2018 میں انہوں نے گوٹی نامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 



متعللقہ خبریں