فیس بک نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم پر مبنی متنازعہ اشتہار ہٹا دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے پوسٹ کیے گئے ایک ایسے اشتہار کو ہٹا دیا ہے جس میں نازی جرمنی میں استعمال ہونے والا نشان موجود تھا

1439242
فیس بک نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم پر مبنی متنازعہ اشتہار ہٹا دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے پوسٹ کیے گئے ایک ایسے اشتہار کو ہٹا دیا ہے جس میں نازی جرمنی میں استعمال ہونے والا نشان موجود تھا۔
 خبرکے مطابق، فیس بک نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اشتہار میں ایک الٹی سرخ تکون موجود تھی اور اس سے مماثلت رکھنے والا نشان نازی دور میں مخالفوں خاص کر قدامت پسند نظریات رکھنے والوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ 
فیس بک کا کہنا ہے کہ  ان اشتہارات نے اس کی  نجی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔
 واضح رہے کہ یہ اشتہارات صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کے پیجز پر لگائے گئے تھے اور یہ تقریبا 24 گھنٹوں تک ان پیجز پر رہے اور انھیں ہزاروں افراد نے دیکھا تھا۔ 



متعللقہ خبریں