تاریخی موستار پُل ترک پرچم کے رنگ سے جگمگا اٹھا

ترکی قومی اسمبلی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر بوسنیا ہرزیگوینیا کا موستار پُل ترک پرچم کے رنگ سے جگمگا اٹھا

1403294
تاریخی موستار پُل ترک پرچم کے رنگ سے جگمگا اٹھا

بوسنیا ہرزیگوینیا کی اہم ترین علامتوں میں سے تاریخی موستار پُل کو ترکی قومی اسمبلی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ترک پرچم کے رنگ سے روشن کیا گیا۔

موستار میں ترکی قونصل خانے کے ٹویٹر پیج سے جاری کی گئی ٹویٹ میں تاریخی پُل کی تصاویر کو " ترکی کی قومی اسمبلی کا 100 واں سال، آئیے جوش و خروش سے اسے منائیں" کے الفاظ کے ساتھ شئیر کیا گیا ہے۔

ترکی کے نائب وزیر خارجہ یاوز سلیم کِران نے بھی موستار پُل کی ترک پرچم والی تصویر کو اپنے ٹویٹر پیج سے شئیر کیا ہے۔

تصویر کے ساتھ رقم کردہ تحریر میں انہوں نے کہا ہے کہ "موستار پُل شکر گزار ہے، موستار پُل ایک عہد وفا ہے، دلیر اور جرّی ہے اور جانتا ہے کہ اس پر چلنے والی ملت نے کبھی غیروں کے سامنے سر نہیں جھکایا، آج شام ترک پرچم کے ساتھ موستار پُل اور بھی خوبصورت لگ رہا ہے"۔

واضح رہے کہ یہ پُل موستار شہر کی روح کی حیثیت رکھتا ہے۔

9 نومبر 1993 میں جنگِ بوسنیا کے دوران کروشین توپ یونٹوں کی بھاری گولہ باری کی وجہ سے منہدم ہو گیا تھا۔

ترکی کی بھی کوششوں سے اس پُل کو حقیقی سے ہم آہنگ شکل میں تعمیر کر کے 2004 میں دوبارہ سے کھول دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں