اٹلی ائیر فورس کی طرف سے عوام کی حوصلہ افزائی، دلچسپ فضائی مظاہرہ

کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں ملک گیر قرنطینہ، عوام کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹلی ائیر فورس کا دلچسپ ائیر شو

1379569
اٹلی ائیر فورس کی طرف سے عوام کی حوصلہ افزائی، دلچسپ فضائی مظاہرہ

اٹلی کورونا وائرس کی وجہ ملک گیر قرنطینہ کا سامنا کر رہا ہے۔

ان مشکل اور صبر طلب حالات میں اٹلی کی ائیر فورس نے عوام کی حوصلہ افزائی کے لئے دلچسپ فضائی مظاہرہ کیا۔

فضائیہ نے ایک طرف معروف اوپیرا گلوکار پاواروتی کے معروف ترین گیتوں میں سے نیسون ڈورما کی دھن بجائی اور دوسری طرف آسمان کو اٹلی کے پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔

فضائیہ نے اس مظاہرے سے کورونا وائرس وباء کی وجہ سے مشکل دور سے گزرتے اطالوی عوام کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں