جرمنی، آسک فیسٹ میں ترک اور جرمن ثقافت کی جھلک

میلے کے دائرہ کار میں کھیلوں کے مقابلے کیے گئے، بچوں اور بالغوں کے لیے کھیلوں  اور ثقافتی و فنونی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا

1228011
جرمنی، آسک فیسٹ  میں ترک اور جرمن ثقافت کی جھلک
Avrupa Spor ve Kultur Fest.(askfest)2.jpg
Avrupa Spor ve Kultur Fest.(askfest)1.jpg

جرمن شہر ہام میں منعقدہ اور تین روز تک جاری رہنے والے یورپی  میلہ برائے کھیل وثقافت (آسک فیسٹ) اختتام پذیر ہو گیا ۔

ایک قدیم  معدنی کان لیپے پارک میں ترک وزارت برائے کھیل ونوجوانان ، وزارت ِ ثقافت و سیاحت، محکمہ برائے بیرونِ ملک ترک  و اقرباء  اور ہام بلدیہ کے تعاون  سے منظم کردہ آسک فیسٹ  میں ترک تارکینِ وطن سمیت جرمن شہریوں نے بھی گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اس میلے کے دائرہ کار میں کھیلوں کے مقابلے کیے گئے، بچوں اور بالغوں کے لیے کھیلوں  اور ثقافتی و فنونی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

میلے میں ترک اور جرمن کھانوں  سمیت دونوں ممالک کی ثقافتی مصنوعات کو پیش کیا گیا۔

میلے کے دائرہ کار میں ترک اور جرمن فٹ بال ٹیموں کے ممتاز کھلاڑیوں نے  دوستانہ میچ کھیلا اور فنکاروں نے کانسرٹس پیش کیے۔

 

 



متعللقہ خبریں