ٹورزم ٹرین ایسٹ ایکسپریس کے سفروں کا آغاز

انقرہ ۔ قارس۔ انقرہ روٹ پر سیاحتی مقاصد کی حامل  ٹورزم ٹرین کے سفروں کو شروع کیا جا رہا ہے

1209866
ٹورزم ٹرین ایسٹ ایکسپریس کے سفروں کا آغاز

ٹورسٹک ایسٹ ایکسپرس  کل ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام نو بجے انقرہ ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب کے ساتھ اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گی۔

اس تقریب میں وزیر ثقافت و سیاحت کی شراکت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ ایسٹ ایکسپریس میں سیاحوں کی مانگ کو پورا نہ کرسنے اورمزید بہتر خدمات فراہم کر سکنے  کے زیر مقصد وزارت  برائے  مواصلات و بنیاد ی ڈھانچے  اور وزارت برائے ثقافت و سیاحت کے مشترکہ تعاون سے  انقرہ ۔ قارس۔ انقرہ روٹ پر سیاحتی مقاصد کی حامل  ٹورزم ٹرین کے سفروں کو شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ ٹرین ہر پیر۔ بدھ اورجمعہ کے روز انقرہ سے  اور قارس سے بدھ، جمعہ اور اتوار کو سفر کرے گی۔

ٹرین  صرف  سلیپنگ   سلیپرز پر مشتمل ہو گی اور اس  میں مسافروں کی گنجائش 120 ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں