نیو یارک میں ترک وفد کی آرمینی، سریانی اور یہودی معاشروں کے ہمراہ افطاری

رمضان المبارک کے دستر خوانوں  پر مختلف ثقافتوں سے  وابستہ انسانوں کو یکجا کرنا ہماری روایات میں شامل ہے

1207414
نیو یارک میں ترک وفد کی آرمینی، سریانی اور یہودی معاشروں کے ہمراہ افطاری

ایوان صدر  کے شعبہ مواصلات  کے زیر ِ اہتمام سرگرمیوں میں شرکت اور مختلف مذاکرات کے لیے امریکی شہر نیویارک کا دورہ کرنے والے ترک وفد  نے اس شہر   میں مقیم ترک آجران سمیت سریانی، آرمینی اور یہودی معاشروں کے نمائندوں کی شراکت سے منعقدہ افطار پارٹی میں شرکت کی۔

اس موقع پر ترکی کے نیو یارک میں قونصلر جنرل آلپیر اکتاش بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا ماہ ِ رمضان کا ایک دوسرا مفہوم  لسان، مذہب اور  نسل  کی تفریق کیے بغیر انسانوں  کو  ایک ہی دسترخوان کے گرد جمع  کرنا بھی ہے۔  کھانے پینے کا بندوبست تو ہو ہی جاتا ہے لیکن دوستی  کرنا ایک آسان کام نہیں۔ترکی کو  خوبصورتی اور عظمت دلانے  والاہمارا سرمایہ اور تنوع ہے۔

استنبو آلتن باش یونیورسٹی کے چانسلر، ایوانِ صدر سیکورٹی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر چاعرے ایرہان  نے بھی اس موقع پر کہا کہ "رمضان المبارک کے دستر خوانوں  پر مختلف ثقافتوں سے  وابستہ انسانوں کو یکجا کرنا ہماری روایات میں شامل ہے۔ اسی طرح کرسمس اور  دیگر مذہبی تہواروں کے موقع پر  مسلمانوں  کی بھی شمولیت بین الاثقافتی ڈائیلاگ میں اہم خدمات ادا کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں