نوٹر ڈیم کلیسے کی تعمیرنو 5 سال میں مکمل ہوگی: ماکروں

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ اگلے پانچ  سالوں  میں نوٹرے ڈیم کے گرجا گھر کی تعمیر نو مکمل ہو جائے گی جسے مزید خوبصورت بنا دیا جائے گا

1184876
نوٹر ڈیم کلیسے کی تعمیرنو 5 سال میں مکمل ہوگی: ماکروں
notre dame katedrali1.jpg
notre dame katedrali.jpg

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ اگلے پانچ  سالوں  میں نوٹرے ڈیم کے گرجا گھر کی تعمیر نو مکمل ہو جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس کلیسے کو مزید خوبصورت بنا دیا جائے گا۔

 ماکروں نے یہ بات فرانسیسی قوم سے اپنے ایک خصوصی خطاب میں کہی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ  رات سینکڑوں افراد آتشزدگی سے شدید متاثر ہونے والے اِس تاریخی کلیسا کے باہر ایک خصوصی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

 دوسری جانب اس آتشزدگی سے متاثرہ 850  سال پرانے کلیسے کی جلد از جلد تعمیر نو کے لیے مختلف فرانسیسی اداروں کی طرف سے عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔

 نوٹرے ڈیم یونیورسٹی نے بھی ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ کئی سو ملین یورو کے فوری مالی عطیات کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں