دنیا میں شائد ہی کوئی ہو جو ترکی کی سمت اور چائے کو نہ جانتا ہو

اگر ہم برطانیہ کے شہر لندن میں اپنی بیکری کے سامنے انسانوں کی قطاریں لگواتے ہیں تو یہ ہماری کامیابی شمار ہوتی ہے: عبداللہ قاوُق چُو

1171745
دنیا میں شائد ہی کوئی ہو جو ترکی کی سمت اور چائے کو نہ جانتا ہو

سِمِت سرائے کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ قاوُق چُو نے کہا ہے کہ دنیا میں اب شائد ہی کوئی ہو جو ترکی کی سمت اور چائے کو نہ جانتا ہو۔

عبداللہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ہم نے وصولیوں کا 65 فیصد بیرونی ممالک سے حاصل کیا اور رواں سال ہم اسے 75 فیصد تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس 'سمت ' نامی روغنی  اور تلوں والی اسپیشل روٹی کے گرد ایک دنیا قائم کی ہے اور اس دنیا کا نام سمت سرائے رکھا ہے۔ ترکی میں ہم سمت والے ہیں اور بیرونی دنیا میں ہم ایک بیکری چین ہیں۔ اس وقت  دنیا بھر میں سمت سرائے کا شمار پہلی 5 بیکری زنجیروں میں ہوتا ہے۔

عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر ہم برطانیہ کے شہر لندن میں اپنی بیکری کے سامنے انسانوں کی قطاریں لگواتے ہیں تو یہ ہماری کامیابی شمار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ہر کوئی ترکی کی سمت اور پتلی کمر والے چائے کے  گلاس  کو پہچانتا ہے۔ ہم ترکی کی سمت اور چائے کی بھاری طلب کے ساتھ عالمی ٹریڈ مارک بننے کے راستے پر رواں دواں ہیں۔


ٹیگز: #سمت , #چائے

متعللقہ خبریں