دنیا بھر میں ترکی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں قابلِ ذکر اضافہ

دنیا بھر میں ہالی وڈ فلموں کے بعد ترک ڈرامہ سیریلز کا دوسرا نمبر ہے

1105359
دنیا بھر میں ترکی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں قابلِ ذکر اضافہ

ترک ادارہ برائے لسان کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر گیوریر گل سیون  کا کہنا ہے کہ ترکی زبان ابترک ڈراموں کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ِ عام  بن چکی ہے اور ترکی زبان کو سیکھنے کا اشتیاق رکھنے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گل سیون نے انطالیہ میں منعقدہ ایک کانفرس  میں انکشاف کیا ہے کہ  دنیا  بھر میں انسانوں کی دلچسپی کی حامل زبانوں میں سے ایک ترکی زبان ہے۔

کئی ملکوں میں ٹرکش لینگوچ انسٹیٹیوٹ سر گرم عمل ہونے کی وضاحت کرنے والے گل سیون کا کہنا تھا کہ " ترکی زبان  سیکھنے کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے  جو کہ ترکی کے ڈراموں اور فلموں کی دنیا بھر میں  مقبولیت کا مرہون منت ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ ترک ڈرامے وسطی ایشیا، مشرق وسطی، بلقان اور کئی دوسرے مقامات میں  بڑے شوق  سے دیکھے جاتے ہیں  اور دنیا بھر میں ہالی وڈ فلموں کے بعد ترک ڈرامہ سیریلز کا دوسرا نمبر ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں