نسل پرستی و دہشت گردی کے خلاف پیغام کے لیے جرمنی میں گلی میں افطاری کا اہتمام

یک ہزار سے زائد افراد کے شرکت کرنے والے اس  افطار پروگرام کی وساطت سے  جرمن سیاستدانوں  کی جانب سے بھی اتحاد ویکجہتی کا پیغام دیا گیا

989192
نسل پرستی و دہشت گردی کے خلاف پیغام کے لیے جرمنی میں گلی میں افطاری کا اہتمام

جرمن شہر کولن میں نسل پرستی و دہشت گردی کے خلاف    گلی کوچے  میں افطاری  پروگرام  کا اہتمام کیا گیا۔

شہر  کی شاہراہ  کیوپ کہ جسے شاہراہ ترک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے میں دی گئی افطاری میں  مختلف  اقوام اور مذاہب سے منسلک لوگوں نے شرکت کی۔

سڑک پر 500 میٹر طویل میز لگائے گئے، ایک ہزار سے زائد افراد کے شرکت کرنے والے اس  افطار پروگرام کی وساطت سے  جرمن سیاستدانوں  کی جانب سے بھی اتحاد ویکجہتی کا پیغام دیا گیا۔

یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیم نیشنل سوشلسٹ انڈر گراؤنڈ نے 9 جون سن 2004 کو شاہراہ کیوپ  میں بم حملہ کیا تھا۔

افطاری کا اہتمام کرنے والے دکانداروں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  ان کے اس پیامِ امن کی یورپ بھر میں بازگشت سنائی دے گی۔

 



متعللقہ خبریں