ایتھیوپیا: مقدس پدر کومگر مچھ نے آن دبوچا،بپتسمہ کی رسم ادھوری رہ گئی

پولیس اور مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ مرکب تبایا شہر میں پروٹیسٹنٹ بشپ ڈوکو ایشیٹے 80 افراد کے اجتماع کو ابایا جھیل میں بیپتسمہ دے رہے تھے کہ ایک مگرمچھ نے اُن پر حملہ کر دیا

986969
ایتھیوپیا: مقدس پدر کومگر مچھ نے آن دبوچا،بپتسمہ کی رسم ادھوری رہ گئی

ایتھوپیا میں ایک مگرمچھ  پادری کو اس وقت دبوچ کر جھیل میں لے گیا جب وہ لوگوں کو بپتسمہ دے رہے تھے۔

پولیس اور مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ مرکب تبایا شہر میں پروٹیسٹنٹ  بشپ ڈوکو    ایشیٹے 80 افراد کے اجتماع کو ابایا جھیل میں بیپتسمہ دے رہے تھے کہ ایک مگرمچھ نے اُن پر حملہ کر دیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے جب پادری ایک شخص کو بپتسمہ دے چکے تو مگرمچھ نے چھلانگ لگا کر پادری کو اپنے طاقتور جبڑوں  سے دبوچ لیا اور گہرے پانی میں لے گیا۔

عینی شاہد ین کے مطابق ، مقامی لوگوں اور مچھیروں نے پادری کو مگرمچھ کے چنگل سے چھڑانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مقامی لوگ پادری کی جان بچانے میں کامیاب تو نہیں ہوئے البتہ وہ ان کی لاش کو مگرمچھ سے چھڑا لائے۔

ایتھوپیا کی جھیل ابایا 1100کلومیٹر طویل ہے اور اسے مگر مچھوں کی بڑی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں