افغانستان، دو مختلف بم حملوں میں 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

افغان شوری کے طالبان اور حکومتی قوتوں کے درمیان جنگ بندی کا فتوی جاری کیے جانے کے بعد یہ حملہ کیا گیا

985636
افغانستان، دو مختلف بم حملوں میں 3 بچوں سمیت  11 افراد ہلاک

افغانستان میں سڑک کنارے نصب کردہ  بم کے پھٹنے  سے تین بچے لقمہ اجل بن گئے۔

ننگرہار دفترِ گورنر کے  ترجمان آیت اللہ ہوگیانی کا کہنا ہے کہ  شیراللہ  نامی علاقے  میں  دہتشت گرد تنظیم داعش  کی جانب  سے سڑک کنارے نصب کردہ بم بچوں کے وہاں سے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک شد گان بچوں کی عمریں 13 سال سے کم ہیں۔

ادھر  دارالحکومت  کابل میں مذہبی  رہنماؤں کو ہدف بنانے  والے حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی  ہو گئے۔

بتایا  گیا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے دہشت گردی کے خلاف  امن کےقیام کی خاطر یکجا ہونے والی مذہبی  شخصیات   کی میٹنگ کو ہدف بنایا۔

پولی ٹیکنیکل  یونیورسٹی میں  منعقدہ اس میٹنگ کے  بعد افغان  عالمین کی شوری    ایک فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان قوتوں اور دہشت گرد تنظیم طالبان کو یہ  جنگ ختم کر دینی چاہیے۔

شوری  کے رکن غفراللہ  مراد نے تحریری  اعلامیہ  پڑھتے ہوئے  کہا ہے کہ معصوم  انسان  اس جنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔

مذہبی  شخصیات  پر حملہ اس اعلان کے بعد کیا  گیا۔

 



متعللقہ خبریں