برصغیر کا ایسا مسلم فرماں روا جو روزانہ زہربھی پیتا تھا مگر کیوں؟خبر پڑھئے

مورخین کا کہنا ہے کہ محمدشاہ اول تاریخ برصغیر میں ایک ایسا بادشاہ گززا تھا جو کہ ہر روز انتہائی خطرنکا زہر اپنے کھانوں میں شامل کرتا تھا

956983
برصغیر کا ایسا مسلم فرماں روا جو روزانہ زہربھی پیتا تھا مگر کیوں؟خبر پڑھئے

 سن 1458ءسے 1511تک ریاست گجرات پر محمد بیگدا  یعنی محمد شاہ اول نے حکومت کی تھی  ۔

خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ریاست پر طویل ترین حکمرانی کرنے والے بادشاہ تھے جنہوں نے 53سال تک حکومت کی۔

 اب ان کے متعلق مورخین نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہر کسی کی سٹی گم ہو جائے گی۔

خبر  کے مطابق، مورخین کا کہنا ہے کہ محمد شاہ اول بلا کا بسیار خور تھا اور روزانہ 35کلوگرام سے زائد کھانا کھاتا تھا اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ انتہائی خطرناک زہر بھی اس کے روزانہ کے کھانے کا حصہ تھا اور وہ زہر کی ایک مخصوص مقدار پیتا تھا۔

مورخین نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ ایک بار کسی نے محمد شاہ کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد اس نے کچھ مقدار میں روزانہ زہر پینا شروع کر دیا تھا تاکہ اس کا جسم زہر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر سکے اور آئندہ کوئی اسے زہر دے کر قتل نہ کر سکے۔ آہستہ آہستہ وہ زہر کی مقدار بڑھاتا چلا گیا اور ایک وقت ایسا آیا کہ وہ جو کپڑے پہنتا تھا اور جوکھانا بچاتا تھا وہ بھی زہریلے ہو جاتے تھے اور خدام ان کپڑوں اور بچے ہوئے کھانے کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے تھے۔

وہ ان اشیاءکو کسی چیز سے اٹھا کر باہر لیجاتے اور آگ لگا کر جلا دیتے تھے۔



متعللقہ خبریں