آپ کی آمد ہم برصا والوں کے سر آنکھوں پر ہے، دنیا بھر کے بچے برصا میں

اے دنیا کے خوبصورت بچو ، برصا میں آپ کی میزبانی کرنے پر ہم دلی مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ آپ کی برصا آمد ہمارے لئے باعثِ فخر و انبساط ہے: عزت الدین کیوچک

952332
آپ کی آمد ہم برصا والوں کے سر آنکھوں پر ہے، دنیا بھر کے بچے برصا میں

رواں سال میں ترکی کے ضلع برصا میں متوقع "ٹی آر ٹی بین الاقوامی 23 اپریل یوم اطفال" کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں "40 سالہ تصویری کہانی" کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

طیارے ثقافتی مرکز میں منعقدہ پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور اس کے بعد 23 اپریل یومِ اطفال کا کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر ضلع برصا کے گورنر عزت الدین کیوچک نے یوم اطفال کی تقریبات کے برصا میں انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ اے دنیا کے خوبصورت بچو ، برصا میں آپ کی میزبانی کرنے پر ہم دلی مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ آپ کی برصا آمد ہمارے لئے باعثِ فخر و انبساط ہے۔

عزت الدین نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ آپ یہاں 10دن قیام کریں گے۔ دس دن تک ایک سے بڑھ کر ایک لوک رقصوں، گیتوں اور دیگر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور شہر کی رنگینیوں  اور خوشیوں میں اضافہ کریں گے۔ آپ کی آمد ہم برصا والوں کے سر آنکھوں پر ہے۔

خطاب کے بعد گورنر عزت الدین کیوچک نے 23 اپریل یوم اطفال میلے کی تصاویر پر مشتمل "40 سالہ تصویری کہانی" نامی نمائش کا افتتاح کیا۔



متعللقہ خبریں