دو ہزار سالہ لحد منظر عام پر

تحصیل کھاراجا سُو میں اقوام متحدہ کے تعلیمی و سائنسی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل تاریخی شہر آفرودیسیا میں بلا اجازت  کھدائی کے دوران ایک 2 ہزار سال قدیم لحد منظر عام پر آگئی

944587
دو ہزار سالہ لحد منظر عام پر

ترکی کے ضلع آئیدن کی تحصیل کھاراجا سُو میں اقوام متحدہ کے تعلیمی و سائنسی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل تاریخی شہر آفرودیسیا میں بلا اجازت  کھدائی کے دوران ایک 2 ہزار سال قدیم لحد منظر عام پر آئی ہے۔

جینڈرمیری کے تحصیلی  ڈائریکٹریٹ کی ٹیموں نے تاریخی شہر آفرودیسیا میں پیٹرولنگ کے دوران غیر قانونی کھدائی کو دیکھا اور فوری طور پر حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

کھدائی کے علاقے میں تحقیقات کے دوران حکام نے ایک لحد کی نشاندہی کی کہ جس کا کچھ حصہ ابھی زمین کے اندر تھا۔

ٹیموں نے لحد کو نکال کر آفردیسیا عجائب گھر میں پہنچایا۔

جینڈرمیری نے غیر قانونی کھدائی کرنے والے افراد کی تلاش کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں