امریکہ میں اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب:جوڑے اصلی گولیوں کا تاج پہن کر آئے
امریکی گرجا گھر میں اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جوڑوں نے اصلی کارتوسوں کے تاج اور ہاتھ میں بندوقیں تھام کر شرکت کی جس پر لوگوں نے شور بھی بہت مچایا
924514
شادی کی تقریبات میں بینڈ باجوں کے ساتھ شرکت تو عام سی بات ہے لیکن امریکی میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلح جوڑوں نے شرکت کی۔
امریکی گرجا گھر میں اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جوڑوں نے اصلی کارتوسوں کے تاج اور ہاتھ میں بندوقیں تھام کر شرکت کی۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک کلیسے میں منعقد کی جانے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں 300سے زائد جوڑے سر پر کارتوسوں کا تاج پہن کر شریک ہوئے جبکہ اس دوران انہوں نے ہاتھ میں رائفلیں اور بندوقیں بھی تھامی ہوئی تھیں۔
اس متنازعہ تقریب کے دوران گرجا گھر کے باہر کئی مظاہرین نے اسلحہ بردار جوڑوں کی شادی پر اعتراض کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔