"بھائی ہو تو ایسا"بہن کو گندگی سے آزاد کروایا مگر کیسے؟ خبرپڑھیں

بہن اور بھائی کی محبت کے بارے میں اکثر داستانیں سننے کو ملتی ہیں مگر بھارتی ریاست بہار کے ضلع قسبائی میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو گاہگ بن کر بازار حسن  سے آزاد کروا کر ایک عظیم مثال قائم کردی

885237
"بھائی ہو تو ایسا"بہن کو گندگی سے آزاد کروایا مگر  کیسے؟ خبرپڑھیں

بہن اور بھائی کی محبت کے بارے میں اکثر داستانیں سننے کو ملتی ہیں مگر بھارتی ریاست بہار کے ضلع قسبائی میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو گاہگ بن کر بازار حسن  سے آزاد کروا کر ایک عظیم مثال قائم کردی ۔

خبر  کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بیگو سرائے ضلع کے قسبائی علاقے بکھری میں ایک نوجوان نے دلال کو دو سو روپے دئیے اس کے بعد وہ ایک خاتون کے ساتھ کمرے میں داخل ہوگیا مگر چند منٹ میں باہر نکل آتا ہے۔

 تھوڑی دیر بعد وہ ہی نوجوان پولیس کے ساتھ واپس لوٹا اور خاتون کو جسم فروشی کے کاروبار سے نجات دلا دی  دراصل وہ خاتون اس کی بہن تھی۔

 اس پولیس کارروائی میں دو خواتین کو آزاد کرا لیا گیا۔

 دوسری خاتون کا تعلق  جھاڑکھنڈ ریاست سے بتایا گیا ہے ۔

بازیاب  خاتون کا کہنا  تھا کہ تین  سال  قبل اشوک خلیفہ نامی ایک شخص مجھے بھگا کر بکھری لے گیا تھااس کے بعد مجھ سے یہ کام کروانے لگا۔

وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی تھیں مجھے اس کوٹھے پر قید کر کے رکھا جاتا تھا۔

 میں کہیں نہیں جا سکتی تھی تقریباً دو ہفتے قبل اس علاقے میں ایک پھیری والا آیا۔

 میں نے اس سے کہا کہ میں تمہیں پہچانتی ہوں۔ اس نے بھی مجھ سے کہا کہ وہ بھی مجھے پہچانتا ہے۔ اس کے بعد میں نے اس سے اس کا فون نمبر لیا۔ میں اس سے یہاں سے نکلنے کے بارے میں بات کرتی تھی۔

وہ پھیری والا میرے میکے کے علاقے سے تھا۔

اس پھیری والے نے میرے گھر والوں کو پوری بات بتائی۔
متاثرہ خاتون کے بھائی نے اس کی رہائی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ پھیری والے نے بہن کو بتا دیا تھا کہ میں اسے رہا کرانے آوں گا۔

 میں اشوک خلیفہ کے پاس گاہک بن کر پہنچا۔ دو سو روپے لینے کے بعد اس نے مجھے دو لڑکیاں دکھائیں۔

میں نے اپنی بہن کو چن لیا  اس کے بعد میں اپنی بہن کے ساتھ ایک کمرے میں چلا گیا۔ میں اس کے ساتھ کمرے میں پانچ منٹ رکا رہا۔

پھر اس سے یہ کہہ کر باہر نکل گیا کہ پولیس کو ساتھ لیکر واپس آوں گا۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹھے پر چھاپا مارا اوراس کی بہن کے  علاوہ ایک اور خاتون کو بھی وہاں سے آزاد کرا لیا۔
ایف آئی آر میں جن دو افراد کے خلاف شکایت کی گئی تھی ان میں سے ایک نسیمہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اشوک خلیفہ مفرور ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں