عالمی ورثوں کی فہرست میں شامل ترکی کے مقامات کا تعارف

ترکی کے سماجی میڈیا  کے تعارفی نیٹ ورک'    ٹرکی ہوم 'میں  ہمارے ملک کی یونیسکو فہرست میں  شامل 18 تاریخی و ثقافتی مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز کو متعارف کرایا   گیا ہے

818647
عالمی ورثوں  کی فہرست میں شامل ترکی کے مقامات کا تعارف

ترکی  اقوام  متحدہ کے ادارے یونیسکو کی عالمی ورثوں کی فہرست میں  شامل  مقامات  کو ایک  فلم میں  جگہ دیتے ہوئے   کروڑوں انسانوں تک پہنچانے  کا ہدف رکھتا ہے۔

وزارتِ ثقافت و سیاحت  نے   آئدن کے  انٹیک  شہر افرودیاس کو امسال  یونیسکو  کی  عالمی ورثے کی فہرست میں شامل  کیے جانے کے بعد  اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔

ترکی کے سماجی میڈیا  کے تعارفی نیٹ ورک'    ٹرکی ہوم 'میں  ہمارے ملک کی یونیسکو فہرست میں  شامل 18 تاریخی و ثقافتی مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز کو متعارف کرایا   گیا ہے۔

واضح رہے کہ یونیسکو تمام تر بنی نو انسانوں کے مشترکہ ورثے  کے طور پر قبول کردہ کائناتی اقدار  کے مالک ثقافتی و قدرتی مقامات کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں آئندہ کی نسلوں تک پہنچانے کے لیے ممکنہ تعاون   فراہم کرتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں