ترک ڈرامے اب سوڈان میں بھی مقبول عام ہو رہے ہیں

سوڈان میں ترک ڈرامے، قدرتی مناظر، سیٹس اور اداکاروں کے ملبوسات  کی بدولت  مرد و خواتین میں خاصی مقبولیت پکڑتے جا رہے ہیں

779974
ترک ڈرامے اب سوڈان میں بھی مقبول عام ہو رہے ہیں

طویل مدت  تک مصری اور شامی ڈراموں  کے مقبول عام رہنے والے سوڈان میں اب ترک ڈراموں نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

سوڈان میں ترک ڈرامے، قدرتی مناظر، سیٹس اور اداکاروں کے ملبوسات  کی بدولت  مرد و خواتین میں خاصی مقبولیت پکڑتے جا رہے ہیں۔

سوڈانی نقاد بین  تھیٹر  کے فنکار  اور ہدایت کار الا سر الا سید کا کہنا ہے کہ ترک ڈرامہ سیریلزکی  سوڈان میں اور  عرب ممالک میں پسندیدگی  کے پیچھے کئی ایک عناصر کار فرما ہیں۔

ان میں سے ایک وجہ ڈراموں کی بہادری سمیت  مخلصانہ تعلقات سے لیکر  شادی و طلاق  تک کے تمام تر سماجی  معاملات کی تفصیلات میں آزادی کا مشاہدہ کرنے میں پوشیدہ ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں