اندرون و بیرونِ ملک فیتو کی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے تصویری نمائشوں کا اہتمام

انادولو  ایجنسی  اور دفترگورنر،  بلدیات، ایوان ِ  ہائے تجارت  اور بعض شہری تنظیموں کے تعاون سے    ترکی کے 81 اضلاع میں  تصویری نمائشوں  کا اہتمام کیا جا رہا ہے

771184
اندرون و بیرونِ ملک فیتو کی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے تصویری نمائشوں کا اہتمام

ملک بھر میں  فیتو کی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے کی سالانہ یاد  کو مختلف   سرگرمیوں کا  اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس دائرہ کار میں انادولو  ایجنسی  اور دفترگورنر،  بلدیات، ایوان ِ  ہائے تجارت  اور بعض شہری تنظیموں کے تعاون سے    ترکی کے 81 اضلاع میں  تصویری نمائشوں  کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

انادولو ایجنسی کے  فوٹو   گرافر  صحافیوں  کی جانب سے سانحہ  15 جولائی  کے دوران اور بعد میں  ملک کے مختلف علاقوں میں اتاری گئی  تصاویر  پر مشتمل   یہ نمائش  ایک ہفتے تک  زائرین کے لیے کھلی رہے گی۔ اس نمائش کا  عنوان "15 جولائی قومی ارادہ بام ِ عروج پر"  ہے۔

اس شب انادولو ایجنسی کے نمائندوں نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھتے ہوئے  تمام تر واقعات کو کیمرے کی آنکھ  میں محفوظ کیا۔

علاوہ ازیں "لمحہ بہ لمحہ  فیتو کی بغاوت کی کوشش" کے عنوان سے کتاب کو تین زبانوں میں  تحریر کرتے ہوئے اسے  دنیا بھر میں تقسیم کیا گیا۔

15 جولائی 2016 کے بعد سے ابتک ترکی   بھر میں اور دنیا کے کئی مقامات پر انادولو ایجنسی کی  تصاویر  پر  مبنی 400 سے زائد نمائشوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

آج   اندرون ملک  68 مقامات  پر اسی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں