ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی کوہ پیما عبد الجبار بھٹی

پاکستانی کوہ پیما کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر لی ۔

736458
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی  کوہ پیما عبد الجبار بھٹی

پاکستانی کوہ پیما کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر لی اور اس طرح وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما کرنل (ر)عبدالجبار نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی سر کر لی ہے۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

کرنل (ر) عبدالجبار اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرنل (ر) جبار نے پاکستان میں پیرا گلائڈنگ کو مقبول بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ  ناظر صابر نے 2000 میں ،حسن سدپارہ نے 2011 میں اور ثمینہ بیگ نے 2013 میں دنیا کی بلند  ترین چوٹی ایورسٹ کو  سر کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں