انتہا پسندی روکو:چین نے برقعہ پہننے اورغیرمناسب باریشی پرپابندی لگا دی

حکومت چین نے سینکیانگ کے نیم خود مختارمسلم اکثریتی علاقے میں خواتین کے  برقعہ پہننے اور لمبی داڑھیاں رکھنے پر پابندی لگا دی ہے  تاکہ انتہا پسندی کو روکا جا سکے

703104
انتہا پسندی روکو:چین نے برقعہ پہننے اورغیرمناسب باریشی پرپابندی لگا دی

حکومت چین نے سینکیانگ کے نیم خود مختارمسلم اکثریتی علاقے میں خواتین کے  برقعہ پہننے پر  پابندی لگا دی ہے  تاکہ انتہا پسندی کو روکا جا سکے ۔

 اس پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا جس کے تحت  ہوائی اڈوں  اور  ریلوے اسٹیشنوں   پر ملازمت پیشہ خواتین  پر برقعے کا استعمال ممنوع ہوگا ۔

 اسی طرح  غیر مناسب  طرز پر رکھی گئی داڑھیاں بھی منڈوا دی جائیں گی ۔

 علاوہ ازیں برقعہ پوش خواتین  کا بسوں اور ریل گاڑیوں میں سفر کرنا بھی منع ہے جس کے بارے میں حکومت چین کا موقف ہے کہ   چینی والدین  اپنے بچوں کو  سائنس و اخلاقی اقدار  کا احترام کرنے کےلیے مناسب تربیت دیں  تاکہ وہ معاشرے کا   بہترین  فرد بنتے ہوئے  انتہا پسندی   سے نفرت کریں ۔

 



متعللقہ خبریں