آسکر باورچی خانے میں پہلی دفعہ ایک ترک باورچی

ترک باورچی یعیت مرزا اولو آسکر باورچی خانے میں حلال کھانے پکانے کے ذمہ دار ہوں گے

678814
آسکر باورچی خانے میں پہلی دفعہ ایک ترک باورچی

آسکر باورچی خانے میں پہلی دفعہ ایک ترک باورچی یعیت مرزا اولو بھی شامل ہوں گے۔

البانیہ کے معروف شیف وولف گینگ پک  تقریب ایوارڈ  سے قبل 23 ویں دفعہ  آسکر  کھانے کو تیار کریں گے  اور اس سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سال ان کے باورچی خانے میں ایک ترک باورچی بھی شامل ہوں گے۔

یعیت مرزا اولو 8 ماہ سے پک کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور وہ باورچی خانے کے حلال کھانے پکانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

مرزا اولو نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے  بحر روم اور مشرقی علاقے کے دستر خوان میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور آسکر نائٹ  میں مشرقی ثقافت  سے متعلقہ کھانوں کو پیش کریں گے۔

پک نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ترکی میں بھی ایک ریسٹورینٹ موجود ہے اور وہ جب بھی استنبول آتے ہیں تو مصر چارشی سے مصالحہ جات خریدتے ہیں۔

معروف شیف نے کہا کہ اگر کوئی ترک فلم آسکر ایوارڈ کی امیدوار ہوئی تو وہ اپنے مینو میں ترک کھانے بھی شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ آسکر نائٹ میں 1500 افراد شرکت کریں گے اور کھانے کی تیاری میں 300 شیف اور 600 بیرے شرکت کریں گے۔

نائٹ میں 75 اقسام کے کھانے سروس کئے جائیں گے اور ایک شخص کے کھانے پر اٹھنے والے مصارف 700 ڈالر ہوں گے۔



متعللقہ خبریں