لندن فیشن ویک  میں ترکی کا چرچا

برطانیہ میں منعقدہ نمائش میں  فیتو دہشتگرد تنظیم کے 15 جولائی کے ناکام حملے کو تصاویر اور ملبوسات کے ساتھ بیان کیا گیا

676191
لندن فیشن ویک  میں ترکی کا چرچا
londra'da 15 temmuz sergisi ve defilesi.jpg
londra'da 15 temmuz defilesi.jpg
londra 15 temmuz defilesi.jpg

لندن فیشن ویک  میں ترکی کا چرچا ۔۔۔

برطانیہ میں منعقدہ نمائش میں  فیتو دہشتگرد تنظیم کے 15 جولائی کے ناکام حملے کو تصاویر اور ملبوسات کے ساتھ بیان کیا گیا۔

لندن میں ترکی  کے سفیر کی رہائش گاہ پر لندن فیشن ویک کے نام سے شروع کی گئی اس نمائش میں ترکی کی جمہوریت کے لئے جدوجہد کو دستاویزی فلم کے ساتھ بھی اور تصاویر کے ساتھ بھی بیان کیا گیا۔

نمائش کی افتتاحی تقریب میں صدارتی دفتر کی  مشیر اعلیٰ عائشہ ترکمان اولو، لندن میں ترکی کے سفیر عبدالرحمٰن بلگچ، اوزگُل ہولڈنگ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ فاروق اوزگل اور فیشن کی دنیا سے کثیر تعداد میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر عبدالرحمٰن بلگچ نے کہا کہ 15 جولائی کو ایک سیناریو کے طور پر دیکھنے والوں کے لئے یہ نمائش نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

عمر فاروق اوز گُل  نے کہا کہ ہم نے 15 جولائی کو نہ  بھولے ہیں نہ  بھولیں گے اور نہ ہی بھولنے دیں گے۔

نمائش میں فیشن ڈیزائنر زینب کارتال  کے خاص طور پر 15 جولائی کے مرکزی خیال کے ساتھ ڈیزائن کردہ ملبوسات کو سابق فٹبالر  جبریل سیس کی اہلیہ جیوڈ سیس اور برطانیہ کی ملکہ حسن شرلے پیٹرسن نے  نمائش کیا۔

فیشن شو  میں صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان کا پیغام بھی پڑھا گیا۔

پیغام میں ترک ثقافت کو بیرون ملک متعارف کروانے پر فیشن ڈیزائنر کارتال کا شکریہ ادا کیا۔

زینب کارتال کے فیشن شو کو عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنروں نے بھی سراہا۔



متعللقہ خبریں