"لاواش۔ یُفکا" کے بعد روایتی "چینی کا فن" بھی یونیسکو کی فہرست  میں شامل ہو گیا

ترکی کی روٹی کی قسم "لاواش۔ یُفکا" کے بعد روایتی "چینی کا فن" بھی یونیسکو کی انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست  میں شامل ہو گیا ہے

623255
"لاواش۔ یُفکا" کے بعد روایتی "چینی کا فن" بھی یونیسکو کی فہرست  میں شامل ہو گیا
çini sanatı.jpg
çini sanatı.jpg
çini sanatı.jpg

ترکی کی روٹی کی قسم "لاواش۔ یُفکا" کے بعد روایتی "چینی کا فن" بھی یونیسکو کی انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست  میں شامل ہو گیا ہے۔

ترکی کی وزارتِ سیاحت و ثقافت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق " ایتھوپیا کے دارالحکومت آبابا میں منعقدہ یونیسکو  کے غیر  مادی ثقافتی ورثے کے بین الاحکومتی 11 ویں کمیٹی اجلاس میں  ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت اور یونیسکو  ترکی ملّی کمیشن کی طرف سے تیار کردہ غیر مادی ثقافتی ورثے کی فائل کو انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے یونیسکو کے حوالے کیا گیا۔

بیان کے مطابق ایک روز قبل ترکی کی روٹی کی قسم "لاواش۔ یُفکا" کو فہرست میں شامل کیا گیا اور کل کی نشست میں ترکی میں "چینی کے کام" کو بھی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج تک چینی کے کام کو آرائشی اشیاء بنانے کے لئے یا پھر دینی تعمیرات کی آرائش کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اب یہ فن انسانیت کے غیر مادی ورثے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔



متعللقہ خبریں