ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن ٹی آرٹی کے زیر اہتمام گولڈن ایپل ایوارڈ ز تقریب کا اہتمام
مقابلے کے فاتح برہان دُرو جُو قرار پائے ، دوسری پوزیشن یاشار ابرور جبکہ تیسری پوزیشن اوز دیمر حافظ اولو نے حاصل کی
581500
ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن ٹی آرٹی نے گولڈن ایپل ایوارڈ ز تقریب کا اہتمام کیا ہے۔
12 ویں گولڈن ایپل ترک کلاسیکی موسیقی کمپوزیشن مقابلے کا فائنل آماسیہ میں منعقد کیا گیا۔
ٹی آرٹی اور آماسیہ بلدیہ کے تعاون سے منعقدہ اس مقابلے میں 179 فنکاروں نے 563 فن پاروں کے ساتھ حصہ لیا۔
ٹی آرٹی شعبہ موسیقی کی جانب سے مقرر کردہ جیوری نے ان میں سے دس کا انتخاب کیا جن کے درمیان فائنل مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے فاتح برہان دُرو جُو قرار پائے ، دوسری پوزیشن یاشار ابرور جبکہ تیسری پوزیشن اوز دیمر حافظ اولو نے حاصل کی۔