دنیا کے بہترین فوٹو گرافر ترکی کی تصاویر اتار رہے ہیں

اس فوٹو گرافی نمائش نے ہمیں ایک ایسے جادوئی ملک میں جمع کیا ہے کہ جہاں خوبصورتی اور روایت ایک جگہ جمع ہو گئی ہے: ریکارڈو بوسی

113100
دنیا کے بہترین فوٹو گرافر ترکی کی تصاویر اتار رہے ہیں

اکتالیس ممالک سے آنے والے 300 بہترین فوٹو گرفر اس وقت ترکی کے چپے چپے کو گھوم پھر کر دیکھ رہے ہیں۔
ایک سو تیس ممالک کی رکنیت والی بین الاقوامی فنِ فوٹو گرافی فیڈریشن FIAP پہلی دفعہ اپنا اجلاس ترکی میں کر رہی ہے۔
یہ فوٹو گرافر 7 ستمبر تک ترکی کے چپے چپے میں گھومیں گے اور ترکی کی تصاویر اتاریں گے۔
ترکی کی فنِ فوٹو گرافی فیڈریشن کے سربراہ سامی ترکائے نے FIAP کی طرف سے انقرہ میں منعقدہ 32 ویں بلیک اینڈ وائٹ بینالی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ " FIAP کا 32 ویں اجلاس کا ترک میں ہونا بہت اہمیت کا حامل ہے"۔
ایف آئی پی کے سربراہ ریکارڈو بوسی نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ " اس فوٹو گرافی نمائش نے ہمیں ایک ایسے جادوئی ملک میں جمع کیا ہے کہ جہاں خوبصورتی اور روایت ایک جگہ جمع ہو گئی ہے۔ جب ہم اپنے اپنے ملکوں کو واپس جائیں گے تو آپ کے ملک کے خوبصورت مناظر اور جذبات کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں گے۔ آپ کے دوستانہ روّیے کی وجہ سے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں"۔
افتتاحی تقریب میں ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلک نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی تفہیم میں فوٹو گرافروں کو ایک منفرد مقام حاصل ہے ۔ فوٹو گرافر امن، جنگ، وطن اور حسرت غرض زندگی سے متعلق تمام پیغامات ہم تک پہنچاتا ہے۔
بینال میں طلائی تمغے کے حقدار آسٹریلیا کے فوٹو گرافر کو ، نقرئی تمغے کے حقدار ویتنام کے فوٹو گرافر اور کانسی کے تمغے کے حقدار برطانیہ کے فوٹو گرافر قرار پائے۔جبکہ بلیک اینڈ وائٹ بینالی عالمی کپ وزیر ثقافت و سیاحت چیلک نے بحرین کے فوٹو گرافر کو دیا۔
افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں نے بعد ازاں بلیک اینڈ وائٹ بینالی تصویری نمائش دیکھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں