جیکی چن کا بیٹا منشیات کے الزام میں گرفتار

مشہور اداکار جیکی چن کے بیٹے جے چی چن کوجو اپنے والد کی طرح ایک اداکار اور گلوکار ہیں گزشتہ ہفتے تائیوان کے پاپ سٹار کائی کو کے ساتھ زیر حراست لیا گیا

96278
جیکی چن کا بیٹا منشیات کے الزام میں گرفتار

مشہور اداکار جیکی چن کے بیٹے جے چی چن کوجو اپنے والد کی طرح ایک اداکار اور گلوکار ہیں گزشتہ ہفتے تائیوان کے پاپ سٹار کائی کو کے ساتھ زیر حراست لیا گیا۔
خبر کے مطابق، کائی کو پرمنشیات استعمال کرنے کے الزامات ہیں جبکہ 31 سالہ چن کو بھی اسی وقت گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی جب چین میں غیر قانونی منشیات کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور سرکاری میڈیا کے مطابق، رواں سال کے دوران اس حوالے سے کم از کم نو مشہور شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں