ترک برادری میں کتابوں کی نمائش

نمائش میں عالم ترک کے کئی مصنفین کی کتابوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔

63409
ترک برادری میں کتابوں کی نمائش


ترک برادری کے سن 2013 کے ثقافتی شہر ایسکی شہر میں امسال پہلی بار منعقدہ "ترک برادری کتابوں کی نمائش" کا افتتاح وزیر تعلیم نبی آوجی کی شراکت سے کل سر انجام پایا ہے۔
افتتاحی تقریب میں علاوہ ازیں ایسکی شہر کے گورنر گونگور عظیم تونا، ترک برادری کے مصنفین کی یونین کے صدر انار رضا یف، اوریشیا مصنفین کی یونین کے صدر یعقوب عمر اولو اور ترکی سمیت عالم ترک کے ملکوں سے تقریباً ایک سو کے قریب مصنفین اور پبلیشرز نے شرکت کی۔
ترک برادری ثقافتی صدر مقام ایجنسی اور یونین برائےیوریشیا ئی مصنفین کے مشترکہ تعاون کے ساتھ منعقدہ نمائش میں 18 ملکوں سے 48 مصنفین اور 80 کے قریب پبلیشرز حصہ لے رہے ہیں۔
وزیر تعلیم آوجی نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اس نمائش کا دوام بھی ہو گا جس کے بعد اسے روایتی ماہیت دی جائیگی۔
آوجی نے افتتاحی تقریب کے بعد اسٹالز کا معائنہ کیا اور شہریوں کو بعض کتابوں کے مطالعے کا مشورہ دیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں