امریکہ: شمالی کوریا اشتعالی کاروائیوں سے پرہیز اور مذاکراتی میز کی طرف رجوع کرے

ہم، شمالی کوریا کو اشتعالی کاروائیوں سے پرہیز اور مذاکرات کی طرف رجوع کی دعوت دیتے ہیں: میتھیو ملر

2171944
امریکہ: شمالی کوریا اشتعالی کاروائیوں سے پرہیز اور مذاکراتی میز کی طرف رجوع کرے

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم، شمالی کوریا کو "اشتعالی" کاروائیوں سے پرہیز کرنے اور مذاکراتی میز کی طرف واپسی کی دعوت دیتے ہیں۔

امریکہ وزارتِ خارجہ  کے ترجمان میتھیو ملر نے، شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ۔اُن کے250  عدد جدید بیلسٹک میزائل فائر پیڈوں کی وصولی کا اعلان کرنے سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

ملر نے کہا ہے کہ ہم، شمالی کوریا کو اشتعالی کاروائیوں سے پرہیز اور مذاکرات کی طرف رجوع کی دعوت دیتے ہیں۔

پیانگ یانگ انتظامیہ کی طرف سے جوہری تجربے  کے احتمال سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "اس بارے میں میری کوئی رائے نہیں ہے"۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی خبر ایجنسی KCNA نے 5 اگست کو جاری کردہ خبر میں کہا تھا کہ صدر کِم جونگ اُن نے دارالحکومت  پیانگ یانگ  میں منعقدہ  ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس شرکت  کا مقصد 250 عدد بیلسٹک میزائل فائر پیڈوں کی وصولی تھا۔

تقریب سے خطاب میں کِم نے کہا تھا کہ نئے فائر پیڈ ہماری فوجی یونٹوں کو جنوبی کوریا کے مقابل نہ صرف غالب فوجی طاقت عطا کریں گے بلکہ ٹیکٹیکل جوہری اسلحے کے استعمال کو بھی زیادہ عملی اور زیادہ موئثر بنا دیں گے۔



متعللقہ خبریں