امریکہ کی اسرائیل کی حمایت اور مالی اعانت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکی سینیٹ کی جانب سے اسرائیل کے لیے اربوں ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری کے بعد، ایک اسرائیل مخالف گروپ، جس میں یہودی  ایکٹیوسٹ بھی  شامل ہیں، نیویارک میں سینیٹر چک شومر کے گھر کے سامنے جمع ہوئے

2131468
امریکہ کی اسرائیل کی حمایت اور مالی اعانت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکہ کی اسرائیل کی حمایت اور اس ملک کو ہتھیار فروخت کرنے کے  برخلاف ایک گروپ نے نیویارک میں ایک سینیٹر کے گھر کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

امریکی سینیٹ کی جانب سے اسرائیل کے لیے اربوں ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری کے بعد، ایک اسرائیل مخالف گروپ، جس میں یہودی  ایکٹیوسٹ بھی  شامل ہیں، نیویارک میں سینیٹر چک شومر کے گھر کے سامنے جمع ہوئے۔

"فوری جنگ بندی" اور "اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرو" کی ٹی شرٹس پہنے ہوئے شرکاء نے سینیٹر شومر سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے اقدامات کریں اور انہوں نے  نیویارک کی سڑکوں کو آمدورفت  کے لیے بند کر دیا۔

مظاہرین کی جانب سے سڑک کو ٹریفک کے لیے نہ کھولنے کے بعد پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے 95 ارب ڈالر مالیت کے غیر ملکی امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس میں یوکرین کے لیے 61 ارب ڈالر اور اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں