امریکہ: ہمیں ابھی تک اندیشوں کا سامنا ہے

رفح کے موضوع پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، علاقے سے شہری انخلاء کے پلان سے متعلق ہمیں ابھی تک اندیشوں کا سامنا ہے: پیٹرک رائڈر

2131207
امریکہ: ہمیں ابھی تک اندیشوں کا سامنا ہے

امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون' نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزّہ کے شہر رفح پر ممکنہ برّی حملے کے بارے میں ہمیں ابھی تک اندیشوں کا سامنا ہے اور اس موضوع پر دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر پیٹرک رائڈر نے یومیہ پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

رفح پر اسرائیل کے برّی حملے سے قبل علاقے سے شہریوں کا انخلاء مکمل ہونے سے متعلقہ خبروں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے رائڈر نے کہا ہے کہ "رفح کے موضوع پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں"۔

رائڈر نے کہا ہے کہ "رفح سے شہری انخلاء  کے پلان کی نوعیت کے حوالے سے ہمیں ابھی تک اندیشوں کا سامنا ہے۔ شہری تحفظ اور انسانی امداد کے بارے میں کس نوعیت کی احیتاطیں اختیار کی جائیں گی اس بارے میں ہمارے اندیشے بدستور برقرار ہیں۔ لہٰذا ہم، ان موضوعات پر  بحث جاری رکھیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ابھی امریکہ کے ساتھ کسی بھی تفصیلی، قابلِ عمل اور قابلِ اعتبار منصوبے کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ اس نقطے پر کسی بھی وسیع برّی آپریشن کے آغاز کے کوئی آثار نہیں ہیں"۔

اناطولیہ خبر ایجنسی کے رپورٹر  کے اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلقہ جائزوں کے بعد کیا پینٹاگون اسرائیل کی عسکری امداد کو محدود کرے گا یا نہیں؟ رائڈر نے کہا ہے کہ "ہم نے ہر ملاقات میں غزّہ میں شہریوں کے تحفظ اور علاقے میں انسانی امداد کی  رسائی کے موضوعات پر بات کی ہے اور ان موضوعات کو ایجنڈے پر برقرار رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں