جمیکا: ہم فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں

جمیکا کے نزدیک، اسرائیل۔فلسطین تنازعے کا واحد قابلِ قبول حل "دو حکومتی حل" ہے اور ہم اس موقف کا دفاع کرتے رہیں گے: وزیر خارجہ کامینا جانسن سمتھ

2131348
جمیکا: ہم فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں

جمیکا نے سرکاری سطح پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمیکا کی وزیر برائے تجارت و خارجہ امور 'کامینا جانسن سمتھ' نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "جمیکا  کے نزدیک، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری، تنازعے کا واحد قابلِ قبول حل "دو حکومتی حل" ہے اور ہم اس موقف کا دفاع جاری  رکھیں گے"۔

سمتھ نے کہا ہے کہ " ہم نے کل کے کابینہ اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

انہوں نے فریقین سے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے اپیل کی اور کہا ہے کہ ہم علاقائی تناو میں کمی اور پائیدار امن  کی یقین دہانی کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتےہیں ۔

یاد رہے کہ بارباڈوس انتظامیہ نے بھی 20 اپریل کو فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں