چِلی: اسرائیلی حملے ایک کھُلی 'بربریت' ہیں

غزّہ میں اسرائیلی حکومت کی وحشت و بربریت کو معمول کی بات نہ بننے دیں: گبریئل بوریس

2131281
چِلی: اسرائیلی حملے ایک کھُلی 'بربریت' ہیں

چِلی کے صدر گبریئل بوریس نے کہا ہے کہ "غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملے ایک کھُلی 'بربریت' ہیں"۔

بوریس نے سوشل میڈیا سے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدائش سے پہلے ہی ماں، باپ اور 4 سالہ بہن سے محروم ہونے کے بعد  انکیوبیٹر میں زندگی و موت کی جنگ لڑتی بچی، 'سبرین' کی تصویر  شیئر کی ہے۔

صدر بوریس نے کہا ہے کہ " غزّہ میں اسرائیلی حکومت کی وحشت و بربریت کو معمول کی بات نہ بننے دیں۔  34 ہزار انسان قتل کر دیئے گئے ہیں اور رواں ہفتے کے اواخر میں ایک حاملہ عورت کو قتل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے   مردہ ماں کے پیٹ سے بچی کو بچا لیا ہے۔ بہت ہو گئی اب فائر بندی کی جائے"۔

بعد ازاں صدارتی پیلس لا موندا میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں بوریس نے کہا ہے کہ "جب تک غزّہ میں قتل عام جاری ہے ہمارا سفیر تل ابیب واپس نہیں جائے گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "7 اکتوبر کو  دہشت گرد تنظیم حماس  کا حملہ وحشیانہ تھا لیکن اس کا بدلہ فلسطینی عوام سے نہیں لیا جانا چاہیے"۔

واضح رہے کہ 20 اپریل کو رفح پر حملوں میں اسرائیلی فوج نے متاثرہ بچی سبرین کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پورا کنبہ ہلاک ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے سبرین کو مردہ  ماں کے بطن سے زندہ نکال لیا تھا۔

چِلی کے صدر گیبریئل بوریس نے غزّہ پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے یکم نومبر کو مشاورت کی خاطر تل ابیب سے اپنے سفیروں کو واپس بُلا لیا تھا۔



متعللقہ خبریں