جنوبی چین میں شدید بارشیں،4 افراد ہلاک 10 لا پتہ

جنوبی چین میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 دیگر لاپتہ ہو گئےہیں جبکہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

2131012
جنوبی چین میں شدید بارشیں،4 افراد ہلاک 10 لا پتہ

جنوبی چین میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 دیگر لاپتہ ہو گئےہیں جبکہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق، حالیہ دنوں میں گوانگ ڈونگ کے وسیع جنوبی صوبے میں شدید بارش ہوئی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے بارے میں سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ’ایسا سیلاب صدی میں صرف ایک بار دیکھا جا سکتا ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ زاؤ چنگ شہر میں 3 اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ باقی ایک شوگوان شہر میں ریسکیو اہلکار ہے۔

چین، شدید موسم سے ناآشنا نہیں ہے لیکن حالیہ برسوں میں ملک کو شدید سیلاب، خشک سالی اور ریکارڈ گرمی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ  ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گوانگ ڈونگ بھر میں منتقل کیا گیا ہے۔

ان میں سے 45 ہزار سے زیادہ کو شمالی شہر چنگ یوان سے نکالا گیا، جو دریائے بی کے کنارے آباد ہے جو وسیع تر دریائے پرل ڈیلٹا میں ایک معاون ندی ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ پڑوسی صوبے فوزیان، گوئژو اور گوانگشی کے کچھ حصے بھی شدید قلیل مدتی بارش سے متاثر ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں