نائجیریا میں غلہ بانوں اور کسانوں کے تصادم میں 21 افراد لقمہ اجل

حملوں میں بہت سے مکانات جل کر  راکھ  بن گئے  اور  درجنوں لوگوں کو اپنا گھر بار  چھوڑنا پڑا

2130467
نائجیریا میں غلہ بانوں اور کسانوں کے تصادم میں 21 افراد لقمہ اجل

نائجیریا میں چرواہوں اور کسانوں کے درمیان  جھڑپیں ہونے والے صوبہ  پلاٹو میں تازہ  حملوں میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

موغاول یوتھ موومنٹ کے قومی چیئرمین سنڈے دنکاکا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست کے منگو اور کورو علاقوں میں چرواہوں نے مسلح حملے کیے۔

دانکاکا نے بتایا کہ حملوں میں 21 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد زخمی  ہوئے۔

حملوں میں بہت سے مکانات جل کر  راکھ  بن گئے  اور  درجنوں لوگوں کو اپنا گھر بار  چھوڑنا پڑا۔

واضح  رہے کہ پلاٹو صوبے کے منگو علاقے میں چرواہوں اور کسانوں کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی  میں  منگو کے علاقے میں  تصادم  میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 90 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔



متعللقہ خبریں