مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھانے سے پرہیز کیا جائے: بلنکن

امریکی امور  خارجہ کے مطابق،بلنکن نے گانٹز اورگالانٹ کے ساتھ  اس بات چیت میں  اسرائیل کی سلامتی  اور اسرائیلی اسیروں کی  رہائی سے متعلق مذاکراتی عمل پر غور کیا

2130567
مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھانے سے پرہیز کیا جائے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر دفاع یاو گالانت اور جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

امریکی امور  خارجہ کے مطابق،بلنکن نے گانٹز اورگالانٹ کے ساتھ  اس بات چیت میں  اسرائیل کی سلامتی  اور اسرائیلی اسیروں کی  رہائی سے متعلق مذاکراتی عمل پر غور کیا ۔

 اس کے علاوہ بات چیت میں  فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل  پر غور کرنے سمیت خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے تدابیر کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

 بلنکن نے بتایا کہ  گانٹز کے ساتھ بات چیت میں  ہم نے غزہ  کی کشیدگی کے خطے میں پھیلاو کو روکنے سے متعلق بھی معاملات پر غور کیا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں