امریکی فوجی کمانڈر کا دورہ جنوبی کوریا،شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغ دیا

یان ہاپ کی خبر کے مطابق ،جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا نے آج  اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے

2130583
امریکی فوجی کمانڈر کا دورہ جنوبی کوریا،شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغ دیا

جنوبی کوریائی فوج اور جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آج ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

 یان ہاپ کی خبر کے مطابق ،جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا نے آج  اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایسا میزائل  داغا  ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔

جاپان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے  داغا گیا پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گرا ہے۔

اس سے پیشتر بھی  شمالی کوریا نے ہوا سائی ون آر اے تھری  اور پیولسی ون -ٹو کروز میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

 واضح رہے کہ یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے  جب  امریکی خلائی قوت کے کمانڈر جنرل اسٹیفن وائٹنگ سیول کا دورہ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں