چین میں شدید بارشیں ،نظام زندگی درہم برہم

چین کےمختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے

2130754
چین میں شدید بارشیں ،نظام زندگی درہم برہم

 چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مسلسل بارشوں سے صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں    ہنگامی  صورت حال پیدا ہوگئی اور چین کے گوانگ ڈونگ میں سڑکوں، رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد 10لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور سینکڑوں سکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پانی میں پھنسے 80ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

 موسلادھار بارشوں کے بعد ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے سے بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، سیلاب سے لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے خدشے پر حکام نے ایمرجنسی ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔

جیانگ ژی صوبے میں بھی شدید خراب موسم کا اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گوانگ ژی  میں مسلسل بارشوں کے بعد اب تمٹی کے تودے گرنے کے 65واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں