کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں مسلح افواج کا سربراہ ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مسلح افواج کا سربراہ اور 10 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے

2129668
کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں مسلح افواج کا سربراہ ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مسلح افواج کا سربراہ اور 10 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

کینیا صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے میں مسلح افواج کے سربراہ 'فرانسس اوگولا ' اور  10 فوجی اہلکار  ہلاک ہو گئے ہیں  اور 2 فوجیوں کو  زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔

کینیا کے صدر ولیئم روٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایئر فورس نے حادثے کی وجوہات کے تعین کے لئے ایئر فورس تحقیقی  ٹیم کو جائے حادثہ  کی طرف روانہ کر دیا ہے۔

صدر روٹو نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان کی وجہ سے ملک بھر میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں