برطانیہ اور امریکہ کی ایران پر مزید پابندیاں

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 اپریل کو ایران کے اسرائیل پر حملے کے جواب میں امریکا کے ساتھ مل کر ایرانی فوج کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے

2129636
برطانیہ اور امریکہ  کی ایران پر مزید  پابندیاں

اسرائیل پر ایران کے فضائی حملے کے بعد برطانیہ اور امریکہ نے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث 7 ایرانی افراد اور 6 تنظیموں پر اس بنیاد پر پابندیاں عائد  نے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 اپریل کو ایران کے اسرائیل پر حملے کے جواب میں امریکا کے ساتھ مل کر ایرانی فوج کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کا مقصد ان پابندیوں کے ذریعے  ڈرونز   اور  میزائلوں کی صنعتوں میں ایران کے اہم عناصر کے خلاف نیٹ ورک کو سخت کرنا ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ  پابندیاں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید محدود کر دیں گی۔

واضح رہے کہ جن 7 افراد اور 6 تنظیموں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان میں ایرانی مسلح افواج کا جنرل اسٹاف، ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ اور ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ان متعلقہ افراد  پر سفری پابندی  کے علاوہ  ان کے اثاثے منجمد کر  نے کے لیے  قانونی  اداروں  سے رجوع کیا جائے گا۔

اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 7 اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں سے 2 جنرل تھے۔

ایران نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے قونصل خانے پر حملے کا مطلب اس کے ملک کی سرزمین پر حملہ ہے اور وہ جوابی کارروائی کرے گا۔ اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ ایران کے حملے کا جواب دے گا۔

ایران نے 13 اپریل کو سینکڑوں کامیکاز ڈرونز  ، بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا ۔

ایران  نے  کچھ اہداف کو نشانہ  بنانے کا اعلان کیا ہے تو  اسرائیل نے زیادہ تر حملوں کو فضائی دفاعی نظام  کے ذریعے ناکارہ بنانے  صرف  ایک میزائل کے  جنوب میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنا نے سے آگاہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں