امریکہ مشرق وسطی میں اپنے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا:بائیڈن

السودانی کے ساتھ ملاقات کے دوران بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ، اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور ہم جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں ، ہم جلد از جلد یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں اور جنگ کو روکنا چاہتے ہیں

2128192
امریکہ مشرق وسطی میں اپنے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ عراق سمیت خطے میں امریکہ اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

صدر جوبائیڈن نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے گفتگو کے دوران کی۔

ملاقات میں  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے ساتھ ساتھ غزہ کے خلاف تل ابیب کی جارحیت اور اسرائیل پر ایرانی حملے کے بارے میں بات ہوئی۔

السودانی کے ساتھ ملاقات کے دوران بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ، اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور ہم جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں ، ہم جلد از جلد یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں اور جنگ کو روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق سمیت خطے میں امریکہ اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ہم مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیےکام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر السودانی نے کہاکہ ہم فوجی تعلقات سے امریکہ کے ساتھ مکمل شراکت داری کی طرف جانے کے لیے کام کر رہے ہیں  امریکہ-عراق تعلقات ایک اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں اور ہمارا مقصد شراکت داری پر بات کرنا ہے۔

السودانی نے نشاندہی کی کہ امریکہ کا دورہ ایک حساس وقت کے بعد ہوا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں امریکی اور عراقی خیالات مختلف ہو سکتے ہیں اور ہم بھی جنگ کی توسیع کو روکنا چاہتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں