روس: یوکرین نے 53 ڈرون طیاروں کے ساتھ ہماری زمین پر حملہ کیا ہے

کیف انتظامیہ نے طیارہ ٹائپ ڈرونوں کے ساتھ دہشت گردانہ حملوں کی کوشش کی ہے: روس وزارت دفاع

2125266
روس: یوکرین نے 53 ڈرون طیاروں کے ساتھ ہماری زمین پر حملہ کیا ہے

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے 53 ڈرون طیاروں کے ساتھ روسی زمین  پر حملہ کیا ہے۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " کیف انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے اور 5 اپریل کو علی الصبح روس کی زمین پر طیارہ ٹائپ ڈرونوں کے ساتھ دہشت گردانہ حملوں کی کوشش کی ہے"۔

بیان کے مطابق "روس کے فضائی دفاعی سسٹموں نے، ڈرون حملوں میں فوری مداخلت کر کے، روسٹوف میں 44، ساراٹوف میں 1، کرسک میں 1، بلگورود میں 1اور کراسنوڈر میں 6 ڈرون ناکارہ بنا دیئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں