امریکہ نے اسرائیل کے لئے نئی عسکری امداد کی منظوری دے دی

بائڈن انتظامیہ نے، ورلڈ سینٹرل کچن بین الاقوامی امدادی تنظیم  کے کارکنوں کے قتل کے دن، اسرائیل کو نئی عسکری امداد  کی منظوری دے دی

2125050
امریکہ نے اسرائیل کے لئے نئی عسکری امداد کی منظوری دے دی

امریکہ نے، 'ورلڈ سینٹرل کچن۔WCK 'نامی بین الاقوامی امدادی تنظیم  کے کارکنوں کے قتل کے دن، اسرائیل کو نئی عسکری امداد  کی منظوری دی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے لئے انٹرویو میں 3 امریکی شخصیات نے کہا ہے کہ صدر جو بائڈن انتظامیہ نے یکم اپریل بروز سوموار  کو اسرائیل کے لئے ہزاروں بموں پر مشتمل نئی عسکری امداد کی منظوری دی ہے اور یہ وہی دن ہے جس دن اسرائیل  نے غزّہ پر فضائی حملہ کر کے WCK کے 7 اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ  اس منظوری سے ثابت ہوتا ہے کہ، خواہ اسرائیل قتل کے کتنے ہی سنگین جرائم کیوں نہ کرتا رہے اور خواہ امریکہ سے عسکری امداد کو شہریوں کے تحفظ کی شرط کا پابند رکھنے کی کتنی ہی اپیلیں کیوں نہ کی جاتی رہیں ،  بائڈن انتظامیہ اسرائیل کو مہلک اسلحے کی ترسیل جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو غزّہ کے شہر دیر البلخ پر حملے میں ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 کارکنوں  کو قتل کر دیا تھا۔

یہ کارکن آسٹریلیا، پولینڈ، برطانیہ، امریکہ۔کینیڈا اور فلسطین کے شہری تھے۔ حملے کے وقت یہ کارکن 2 بکتر بند  اور تنظیم کے لوگو والی گاڑیوں میں اور جھڑپوں کے علاقوں سے دُور سفر کر رہے تھے۔



متعللقہ خبریں