شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں تیزی سے لانچ ہو سکتے ہیں

2124291
شمالی کوریا نے  ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے درمیانی فاصلے کے حامل  نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریائی خبر ایجنسی KCNA کے مطابق، یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا۔

اس حوالے سے کم جونگ ان نے کہا کہ مختلف  فاصلے کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل اور اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے شمالی کوریا نےگزشتہ روز مبینہ طور پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا۔

 شمالی کوریا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں تیزی سے لانچ ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں