دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملے سے ہمارا تعلق نہیں:واشنگٹن انتظامیہ

دو امریکی عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تہران کو براہ راست مطلع کیا ہے کہ وہ اس کے سفارت خانے پر حملے سے آگاہ نہیں تھا اور نہ ہی اس کا اس سے کوئی تعلق تھا

2123685
دمشق  کے ایرانی سفارت خانے پر حملے سے ہمارا تعلق نہیں:واشنگٹن انتظامیہ

امریکہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ روز ایرانی سفارت خانے پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں لا علمی اور لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل ایک عمارت پر ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد سینیر رہنماؤں سمیت ایک درجن کےقریب افراد مارے گئے تھے جس  کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی جا رہی ہے۔

دو امریکی عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تہران کو براہ راست مطلع کیا ہے کہ وہ اس کے سفارت خانے پر حملے سے آگاہ نہیں تھا اور نہ ہی اس کا اس سے کوئی تعلق تھا۔

جہاں تک اسرائیل کا تعلق ہے تو اس نے ابھی تک اس حملے پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے ۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے صرف اتنا کہا  ہے کہ  یہ نہ تو قونصل خانہ ہے اور نہ ہی سفارت خانہ، بلکہ القدس فورس کی ایک فوجی عمارت تھی جسےسول عمارت کی آڑ میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب ایران نے اس واقعے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے اس کا مناسب وقت اور جگہ پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں