امریکہ: بالٹی مور میں بحری جہاز ٹکرانے سے پل سمندر میں گر گیا

ریاست بالٹی مور میں فرانسس اسکاٹ کی پل کا ایک بڑا حصہ مال بردار جہاز کے ٹکرانے کے بعد منہدم ہوگیا جس کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں گِر گئیں

2120458
امریکہ: بالٹی مور میں بحری جہاز ٹکرانے سے پل سمندر میں گر گیا

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز  کی ٹکر سے تقریبا 3 کلو میٹر طویل پُل ٹوٹ کر سمندر میں گرگیا۔

خبر کے مطابق، بالٹی مور میں فرانسس اسکاٹ کی پل کا ایک بڑا حصہ مال بردار جہاز کے ٹکرانے کے بعد منہدم ہوگیا جس کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں گِر گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ شب ایک بج کر 35 منٹ پر اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔

سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیوز میں پل کا ایک بڑا حصہ پانی میں گرتے ہوئے دیکھا گیاتاہم، فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں اطراف سے پل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

میئر بالٹی مور کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ایمرجنسی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئےجہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں