کولمبیا، ایمبولینس طیارہ گرنے سے 4 افراد لقمہ اجل

انتظامی علاقے  انتیو کیاکے یارومل قصبے میں پہاڑی علاقے میں گرنے  والے ایمبولینس طیارہ  میں آگ بھڑک اٹھی

2118886
کولمبیا، ایمبولینس طیارہ گرنے سے 4 افراد لقمہ اجل

کولمبیا میں ایک ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے اطلاع دی ہے کہ انتظامی علاقے  انتیو کیاکے یارومل قصبے میں پہاڑی علاقے میں گرنے  والے ایمبولینس طیارہ  میں آگ بھڑک اٹھی۔

2 پائلٹوں، ایک نرس اور ایک ڈاکٹر  کی ہلاکت کا موجب بننے والے اس حادثے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بتایا گیا کہ قرطبہ کے انتظامی علاقے سے اڑان بھرنے والا  طیارہ میڈلین جا رہا تھا۔



متعللقہ خبریں