بائیڈن کا نیتین یاہو سے رابطہ،رفح آپریشن پر تشویش کا اظہار

امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ  روز اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو سے فون پر بات کر کے رفح پر حملے کے لیے اسرائیلی منصوبے پر تبادلہ خیال کے علاوہ اسرائیلی جنگ سے تباہ حال غزہ میں انسانی بنیادوں پر سامان کی ترسیل بڑھانے پر بات کی ہے

2117054
بائیڈن کا نیتین یاہو سے رابطہ،رفح آپریشن پر تشویش کا اظہار

 امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ  روز اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو سے فون پر بات کر کے رفح پر حملے کے لیے اسرائیلی منصوبے پر تبادلہ خیال کے علاوہ اسرائیلی جنگ سے تباہ حال غزہ میں انسانی بنیادوں پر سامان کی ترسیل بڑھانے پر بات کی ہے۔

 خبر کے مطابق،جوبائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والا ٹیلیفونک رابطہ 15 فروری کے بعد ہوا ہے جس میں بائیڈن  نے  رفح کے خلاف آپریشن پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا ۔

نیتن یاہو نے صدر جوبائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ جنگ سے متعلق اسرائیلی عزائم کا اعادہ کیا گیا ہے 

 دوسری جانب ،امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ  نیتن یاہو رفح میں فوجی آپریشن پر بات چیت کرنے کے لیے انٹر ایجنسی ٹیم واشنگٹن بھیجیں گے۔

 



متعللقہ خبریں